شہر قائد میں ڈاکٹر نے خطرے کی گھنٹی بجادی

ہماری ویب  |  Jun 15, 2020

کورونا وائرس نے ملک بھر میں تباہی مچا رکھی رکھی ہے جبکہ شہرِ قائد سے یہ خبر سامنے آئی ہے کہ اسپتالوں میں اب صرف 15 وینٹی لیٹرز خالی رہ گئے ہیں۔

اس خبر نے ڈھائی کروڑ آبادی والے کراچی شہر میں مریضوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

اس وقت سول اسپتال کراچی میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لئے مختص کیے گئے 12 میں سے 2 وینٹی لیٹرز، ڈاؤ یونیورسٹی اسپتال اوجھا کیمپس میں مختص 13 میں سے 1 جبکہ لیاری جنرل اسپتال میں مختص 31 میں سے 12 وینٹی لیٹرز خالی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ صحت برائے اطفال میں بھی 4 وینٹی لیٹر خالی ہیں مگر وہ بچوں کے وینٹی لیٹرز ہیں اور بچوں کو اس مرض میں وینٹی لیٹر پر ڈالنے کی اب تک ضرورت نہیں پڑی۔

شہید محترمہ بینظیر بھٹو ایکسیڈنٹ اینڈ ٹراما سینٹر میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لئے تمام 26 وینٹی لیٹرز، جناح اسپتال کراچی میں تمام 24، ایس آئی یو ٹی میں تمام 20، او ایم آئی اسپتال میں تمام 6، لیاقت نیشنل اسپتال میں تمام 14، پٹیل اسپتال میں تمام 7، التمش اسپتال میں تمام 7، انڈس اسپتال میں تمام 15، ڈاکٹر ضیاء الدین اسپتال کلفٹن میں تمام 4، ڈاکٹر ضیاء الدین اسپتال نارتھ ناظم آباد میں تمام 13 اور آغا خان یونیورسٹی اسپتال میں تمام 17 وینٹی لیٹرز مریضوں سے بھر گئے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ اعداد و شمار صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More