مختلف ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے ایسے مریض جو صحت یاب ہو چکے ہیں وہ اپنا پلازمہ بیمار مریض کو عطیہ کر کے اس کی جان بچا سکتے ہیں۔
اینکر کامران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک نوجوان کی ویڈیو شئیر کی جس کا نام شاہنواز ہے۔ کامران خان نے ٹوئٹر ہر کیپشن تحریر کیا کہ پاکستان فخر کرے ان کورونا شفایاب سپوتوں کو جو اپنا پلازما عطیہ کر کے درجنوں پاکستانیوں بہنوں بھائیوں کی جانیں بچا چکے ہیں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ آپ اگر خود کورونا شفایاب ہیں یا آپ کے جاننے والوں میں کوئی اور ہر شفایاب کورونا مریض دو سنگین کورونا مریضوں کی جان بچاتا ہے آگے بڑھیں جانیں بچائیں جنت کمائیں۔
ویڈیو میں شاہنواز کا کہنا تھا کہ میں صحتیاب ہو چکا ہوں اور میرے پلازمہ سے دو مریض بچ سکتے ہیں۔
v