کورونا تیزی سے متاثر کرتا ہے، مجھ سے کھڑے ہوکر نماز نہیں پڑھی جا رہی، دو روز قبل بخار چڑھا۔۔۔ فیصل سبزواری نے عوام کو خبردار کردیا

ہماری ویب  |  Jun 05, 2020

ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کی اہلیہ، دو بیٹیاں بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں جبکہ ان کی دوسری اہلیہ اور ایک بیٹی کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

فیصل سبزواری نے کہا کہ بدقسمتی ہے سیاسی اور مذہبی قیادت فراست کے ساتھ لوگوں کو کورونا وائرس کی آگاہی نہیں دے سکی، رہنما بڑی بڑی میٹنگز میں ماسک اور دستانے نہیں پہن رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب تک ریاست اور حکومتیں غریب آدمی کو اطمینان نہیں دیں گی کہ انہیں اور ان کے بچوں کو گھر میں بھوکا نہیں مرنے دیں گے، تب تک وہ لاک ڈاؤن کا احترام نہیں کرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ کورونا تیزی سے متاثر کرتا ہے، مجھے دو روز قبل بخار چڑھا کل میں کھڑے ہوکر نماز نہیں پڑھ پایا، آج بمشکل آپ سے بات کررہا ہوں۔

فیصل سبزواری نے کہا کہ میری والدہ عمر رسیدہ اور پھیپھڑوں سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا ہیں، میرے جیسے اثر و رسوخ والے آدمی کو والدہ کیلئے کراچی کے کسی بہتر نجی اسپتال میں جگہ نہیں مل پائی، یہی وجہ ہے کہ ان کیلئے گھر پر ہی آکسیجن کا انتظام کررہا ہوں، وزیراعلیٰ سندھ نے بھی مجھ سے رابطہ کیا ہے اور تعاون کا کہا ہے۔

ایم کیو ایم کے رہنما نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میری شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ ملک یا عوام کیلئے نہیں بلکہ اپنے اور اپنے اہل خانہ کیلئے اپنا خیال رکھیں، ہر شخص کی قوت مدافعت ایسی نہیں کہ کورونا کو شکست دے سکے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More