ڈبلیو ایچ او نے کورونا وائرس کی پالیسیوں اور علاج کے حوالے سے تبدیلی کیوں کی؟ معروف اینکر ندیم ملک نے اپنے ٹویٹ میں بتا دیا

ہماری ویب  |  Jun 05, 2020

چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والا خطرناک مرض کورونا وائرس شدت اختیار کر چکا ہے، دنیا کے ایک دو نہیں بلکہ بے شمار ممالک اس وائرس کی زد میں ہیں۔

پاکستان میں بھی کورونا وائرس کے خطرے کے سبب مارچ کے مہینے سے لاک ڈاؤن کی صورتحال برقرار ہے۔ یہ وائرس لاکھوں لوگوں کی زندگی خطرے میں ڈال چکا ہے۔

اسی حوالے سے معروف اینکر ندیم ملک نے ٹوئٹ کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ 'عالمی ادارہ صحت اور کئی دوسرے اداروں نے امریکی کمپنی Surgisphere نے ڈیٹا جاری کیا تھا جس میں بعد میں خامیاں پائی گئیں- جاری کردہ ڈیٹا میں خامیوں کی نشاندہی کے بعد کورونا وائرس سے متعلق بنائی گئی پالیسیاں تبدیل کر دی گئی تھیں'۔ ندیم ملک نے اپنے ٹوئٹ میں اخبار دی گارڈین کو بھی ٹیگ کیا۔


واضح رہے امریکی کمپنی Surgisphere Corp نے کووڈ 19 کے مریضوں کے حوالے سے جاری کردہ ڈیٹا میں موجود خامیوں کی نشاندہی کے بعد مریضوں پر کیے جانے والے مختلف دواؤں کے تجربات کو روک دیا گیا تھا تاہم اب وہ تجربات دوبارہ شروع کیے جا چکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More