وہ بڑا شہر جہاں لوگوں نے اتنے زیادہ ہاتھ دھونا شروع کردیے کہ پانی کی شدید کمی واقع ہوگئی

ہماری ویب  |  Jun 04, 2020

ذرائع کے مطابق ایم ڈی واٹر بورڈ کراچی نے اپنی نااہلی چھپانے کیلئے شہر میں پانی کی قلت کا سارا ملبہ کورونا پر ڈال دیا ۔ ان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث زیادہ ہاتھ دھونے سے شہر میں پانی کا بحران پیدا ہوگیا ہے۔

ایم ڈی واٹر بورڈ اسد اللہ خان کا نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس وقت کراچی کیلئے 45 فیصد پانی دستیاب ہے، کورونا کی وجہ سے ہاتھ دھونے کی روٹین میں اضافے کے باعث پانی زیادہ استعمال ہورہا ہے۔

انہوں نے خود کچھ نہ کرنے کے اپنے عزم کو دہرایا اور پانی کی قلت دور ہونے کیلئے قدرت سے امیدیں لگالیں ۔ ایم ڈی واٹر بورڈ نے مزید اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالتے ہوئے کہا کہ گرمی کی شدت میں کمی ہوگی تو کراچی میں پانی کی قلت میں بھی کمی آجائے گی۔

ایم ڈی واٹر بورڈ نے کہا کہ پانی کے مسئلے پر جلد ان کی وفاقی وزیر فیصل واوڈا سے ملاقات متوقع ہے، کراچی میں صرف 7 ہائیڈرینٹس قانونی طور پر کام کر رہے ہیں، غیر قانونی ہائیڈرینٹس کے خلاف کارروائی کے لئے تفصیلات بھی فراہم کرچکا ہوں.

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More