جب عظمیٰ ڈیل کر رہی تھی اس وقت میں۔۔۔۔ عظمیٰ خان کی ملک ریاض کی فیملی سے کیا ڈیل ہوئی؟ وکیل حسان نیازی نے بڑا انکشاف کردیا

ہماری ویب  |  Jun 04, 2020

بیرسٹر حسان نیازی نے کہا ہے کہ عظمیٰ خان نے ڈیل کی تاہم میں خود اس کا حصہ نہیں ہوں، میں سی سی پی او آفس میں لڑرہا تھا ، اداکارہ عظمیٰ خان اور ان کی بہن کیلئے جدوجہد کر رہا تھا معلوم نہیں تھا اسی وقت عظمیٰ ڈیل کررہی ہیں۔

اس تمام تر معاملے حسان نیازی کا کہنا تھا کہ میں نے امید کو نہیں کھویا، تاہم ہماری اس جدوجہد سے ایک ٹرینڈ سیٹ ہوا ہے کہ کسی کے گھر کا گیٹ نہیں پھلانگنا اور نہ ہی خواتین کے کمروں میں گھسنا ہے ، حسان نیازی نے کہا کہ قانون سے تو یہ لوگ بچ گئے ہیں تاہم اللہ کی لاٹھی سے نہیں بچ سکتے کیونکہ اللہ کی لاٹھی بہت بے آواز ہے۔

عظمیٰ خان تشدد کیس کے معاملے کے بعد کیا ڈیل ہوئی یہ بات سامنے نہیں آسکی مگر اس سارے واقعے کے عینی شاہد میاں داؤد ایڈووکیٹ نے انکشاف کیا ہے گزشتہ دو روز قبل لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں ڈیل ہوئی ہے۔ میاں داؤد ایڈووکیٹ نے بتایا کہ ابتدائی طور پر ملک ریاض نے انہیں 4 کروڑ کی آفر پیش کی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More