سمندری طوفان کراچی سے کچھ میٹر دور۔۔۔ کیا کراچی کو کوئی خطرہ ہے؟

ہماری ویب  |  Jun 03, 2020

سمندری طوفان کراچی کے ساحل سے 970 کلو میٹر دوری پر آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بحیرہ عرب میں بننے والا سمندری طوفان نثارگا کراچی کے ساحل سے 970 کلو میٹر دوری پر ہے لیکن اس سے پاکستانی ساحلوں کو کوئی خطرہ نہیں۔

چیف میٹ سردار سرفراز نے کہا کہ سائیکلون اس وقت شمال مشرق کی جانب بڑھ رہا ہے جبکہ اس کے گرد چلنے والی ہوا کی رفتار 90 سے 100 کلومیٹر ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ طوفان رات میں بھارتی کوسٹ سے ٹکرائے گا۔

تاہم این ڈی ایم اے نے بحیرہ عرب میں بننے والا نثارگا نامی سمندری طوفان سے متعلق ہائی الرٹ جاری کردیا ہے ، اس میں کہا گیا ہے کہ بحیرہ عرب میں نثارگا نامی طوفان موجود ہے، جس کے باعث ملک کے ساحلی علاقوں میں 70 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More