پاکستان کی نامور اینکر غریدہ فاروقی کی کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آگئی۔
تفصیلات کے مطابق غریدہ فاروقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ 2 دن پہلے کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئی تھیں، جس کے فوری بعد کورونا ٹیسٹ کروایا جس میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔
اینکر کا مزید کہنا تھا کہ میں پہلے ہی گھر میں سیلف آئسولیشن اختیار کر چکی ہوں، یہ بیماری ایک حقیقت ہے اور اس سے متاثر ہو جانا کوئی شرم کی بات نہیں۔
اینکر غریدہ فاروقی نے لوگوں سے اپنی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرنے کی بھی درخواست کی۔
واضح رہے اس سے قبل بھی کئی صحافی کورونا وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں جن میں ماریہ میمن کا نام سرِفہرست ہے۔