کورونا وائرس کے مریضوں کی موت کے بعد پیسے ملتے ہیں، علامہ کوکب نورانی نے بڑا دعویٰ کردیا

ہماری ویب  |  Jun 03, 2020

دنیا بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس کا راج ہے اور اس کی ویکسین تاحال تیار نہیں کی جاسکی ہے، جس کے باعث اموات میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا ہے.

دوسری جانب علامہ کوکب نورانی نے اس بات کا دعویٰ کیا ہے کہ کورونا وائرس کے مریض کی موت کے بعد پیسے ملتے ہیں۔

علامہ کوکب کا کہنا تھا کہ ابھی تک کورونا وائرس موجود ہے، کسی کو لاپرواہی نہیں برتنی چاہیے، اوراحتیاط کرنا لازمی ہے،کوشش کریں کہ تکلیف ہو بھی تو اسپتال نہ جانا پڑے۔ کیونکہ اگر اسپتال چلے گئے تو انہوں نے واپس نہیں آنے دینا کیونکہ انہیں پیسے مل رہے ہیں۔ وہ آپ کو کورونا کے کھاتے میں ڈال دیں گے کیونکہ اس کے انہیں پیسے ملیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ لوگ گھر والوں سے ملنے بھی نہیں دیتے، لوگوں کو کس طرح مارا جارہا ہے یہ باتیں آہستہ آہستہ کھل کر سامنے آرہی ہیں، لیکن ہم نے لازمی احتیاط برتنی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More