شہرِ قائد میں آج کل موسم کافی گرم ہے جبکہ شہری کافی عرصے سے محکمہ موسمیات کی جانب سے اچھی خبر کے منتظر تھے تاہم اب ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے کراچی والوں کا انتظار ختم ہونے والا ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے پیشن گوئی کی گئی ہے کہ گزشتہ روز کی طرح آج بھی کراچی میں بوندا باندی کا امکان ہے جبکہ موسم جزوی طور پر ابرآلود اور گرم رہے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شہر قائد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
تاہم موجودہ درجہ حرارت 31.5 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 52 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔