وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے عمران خان کو خط لکھا جس میں انہوں نے نوازشریف کے پاکستان میں ہونے والے ٹیسٹ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
خط میں کہا گیا کہ حقائق کا منظر عام پر آنا ضروری ہے کہ کس کس نے نوازشریف کو فرار کروانے میں مدد کی۔
خط میں مزید کہا گیا کہ نوازشریف کی برطانیہ میں تصاویر سےحالت اچھی نظر آرہی ہے اور نوازشریف برطانیہ میں ٹیسٹ رپورٹس بھی حکومت کے ساتھ شئیر نہیں کر رہے، تاثر یہ پیدا ہورہا ہے کہ برطانوی لیبارٹریز نے ان کی بیماری کی تصدیق نہیں کی۔
وفاقی وزیر نے خط میں کہا کہ پاکستان میں نوازشریف کی ٹیسٹ رپورٹس کی انتہائی ضروری ہیں، وزیراعظم تحقیقات کا حکم دیں۔ خدشہ ہے پاکستان میں ریلیف کیلئےجعلی ٹیسٹ رپورٹس تیار کی گئیں، لگتا ہے حقائق مسخ کر کے ان کے بیرون ملک جانے کی راہ ہموار کی گئی۔