گزشتہ چند روز سے چین اور بھارت کے مابین سرحدی تنازع اور جھڑپیں جاری ہیں جبکہ اب خبر یہ سامنے آئی ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بھی لفظی نوک جھونک کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت ہمسایہ ملکوں کے لیے خطرہ بن چکا ہے۔
تاہم یہ خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف 'فالس فلیگ آپریشن' کر سکتا ہے۔
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ فالس فلیگ آپریشن ہے کیا؟
دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق فالس فلیگ آپریشن میں کوئی بھی ملک دہشت گردی کے کسی واقعے کا الزام لگا کر اپنے دفاع میں دوسرے ملک کے خلاف فوجی کارروائی کا جواز مہیا کرتا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بھارت جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے خود دہشت گردی کا کوئی واقعہ سر انجام دے کر پاکستان پر الزام لگانا چاہتا ہے تاکہ اسے پاکستان کے خلاف فوجی کارروائی کا جواز مل سکے۔