آج سے کراچی سمیت سندھ بھر میں لاک ڈاؤن ہوگا یا نہیں؟ سندھ حکومت کا اہم اعلان

ہماری ویب  |  May 29, 2020

کراچی: سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کے حوالے سے واضح اعلان کردیا کہ صوبے بھر میں میں کل سے سخت لاک ڈاؤن نہیں ہوگا اور حکومت کی جانب سے طے کئے گئے مقررہ وقت تک تاجر اپنی تمام تر کاروباری سرگرمیاں ایس او پیش کے تحت جاری رکھ سکیں گے۔

وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ لاک ڈاؤن ایسے ہی جاری رہےگا جیسے موجودہ وقت میں چل رہا ہے۔

ان کے مطابق کل سے تمام تر مساجداور عبادت گاہیں بھی کھلی رہیں گی، کسی کو بھی عبادات کی ادائیگی سے روکا نہیں جائے گا لیکن نمازیوں اور عملے کو ایس او پیز پرعملدرآمد لازمی کرنا ہوگا۔

صوبائی وزیر کا مذید کہنا ہے کہ عدالت کے اگلے احکامات آنے تک بازار مقررہ وقت پر ہی کھلے گے اور بند بھی اسی وقت پر ہوں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More