حادثہ کا شکار ہونے والے بدقسمت پی آئی کے طیارے میں جہاں بہت سے افراد نے اپنی جانیں کھوئیں، وہیں عارف فاروقی نے اپنی اہلیہ اور بیٹی کو بھی کھو دیا۔
عارف فاروقی نے بتایا جب وہ سرد خانے لاشیں پہچاننے گئے تو بیوی کی میت فرش پر پڑی تھی، بیٹی کی میت سلیب پر پڑی تھی، کوئی مدد کرنے والا بھی نہیں تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ان کی بیوی بیٹیاں اور بیٹا حادثے کا شکار ہونے والے بدقسمت جہاز میں سوار تھے اور اس حادثے میں اللہ کو پیارے ہوگئے۔
عارف اقبال نے کہا ہے کہ ڈین این اے سے ٹیسٹ کیلئے ایک ٹیم سندھ کی ہے اور دوسری پنجاب سے آئی ہے سمجھ نہیں آتی کس پر اعتماد کرنا ہے جبکہ ڈی این اے کی مدد سے لاشوں کی شناخت میں کوئی مدد نہیں مل رہی، میں نے بھی اپنی بیوی کو اس کے زیورات سے شناخت کی اور اپنی بیٹی کو اس کے ہاتھ میں پہنے ہوئے بینڈ اور کپڑوں سے پہچان کر دفنایا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک بیٹی اور بیٹا ابھی تک نہیں مل سکے ہیں۔
واضح رہے عارف اقبال فاروقی طیارہ حادثہ میں اپنی دو بیٹیاں، ایک بیٹا اور بیوی کھو چکے ہیں جن میں سے بیوی اور بیٹی کی شناخت کر لی گئی ہے جبکہ ایک بیٹی اور بیٹا تاحال لاپتہ ہیں۔