کئی روز سے سوشل میڈیا پر کچھ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ متحدہ لندن کے سربراہ الطاف حسین کی بیٹی کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئیں ہیں جبکہ جنازہ کی ویڈیوز اور تصاویر بھی شئیر کی جارہی ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین رو رہے ہیں اور وہ دستانے اور ماسک پہن کر آخری رسومات میں شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اس ویڈیو کی ایم کیو ایم لندن کے رہنماؤں نے تصدیق کی ہے کہ یہ جنازہ الطاف حسین کی بیٹی افضاﺀ الطاف کا نہیں ہے بلکہ یہ صفیہ اکبر کے جنازے کی ویٖڈیو ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ویڈیو 22 مئی کی ہے، جس میں صفیہ اکبر کی آخری رسومات ادا کی جارہی ہیں۔ صفیہ اکبر ایم کیو ایم لندن کی سینئر رہنما تھیں جبکہ ایم کیو ایم انٹرنیشنل کی خواتین ونگ کی سربراہ تھیں۔