ویسے تو اس طرح کی کئی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوتی رہتی ہیں جن کو تصویری پہیلیاں بھی کہا جاتا ہے۔
صارفین اس قسم کی تصویری پہیلیاں حل کرنا بہت پسند کرتے ہیں جن میں کوئی چیز پوشیدہ ہو۔
تو آئیں اور اوپر موجود تصویر کو غور سے دیکھیں اور بتائیں کہ اس میں ایک خاتون کہاں چھپی ہیں۔
اس تصویر نے ہزاروں انٹرنیٹ صارفین کو سر کھجانے پر مجبور کردیا ہے اور بہت کم ہی درست جواب تلاش کرپاتے ہیں۔
ویسے تو آپ دیکھ سکتے ہیں کہ یہ خزاں زدہ کسی مقام کی تصویر ہے جس میں ایک خاتون موجود ہیں جو غور سے دیکھنے پر بھی نہیں دکھائی دے رہیں۔
خاتون نے کمال ہوشیاری سے اپنے آپ کو تصویر کے پس منظر میں چھپا لیا ہے۔
تو کیا آپ اسے دیکھنے میں کامیاب ہوسکے؟ اگر نہیں تو آپ کو نیچے دی گئی تصویر میں جواب مل جائے گا۔
اس خاتون کا اوپری دھڑ تو خاکستری رنگ سے پینٹ کیا گیا ہے جبکہ زیریں حصہ خزاں زدہ پتوں سے مزین ہے۔
یہ تصویر چند سالوں قبل انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی تھی اور اس کو ایک جرمن آرٹسٹ جورگ ڈسٹروالڈ نے بڑی مہارت کے ساتھ تیار کیا تھا۔