چکن پکانے جارہی ہیں تو ٹہریں! اس کو پکانے سے پہلے ہرگز نہ دھوئیں کیونکہ اس کو دھونے سے آپ خطرناک ۔۔۔۔۔۔۔

ہماری ویب  |  May 22, 2020

عموماً گھروں میں خواتین چکن کے گوشت کو پکانے سے پہلے لازمی دھوتی ہیں کیونکہ ہر باہر سے آئی ہوئی چیز پر جراثیم کا ڈیرہ ہوتا ہے اور تمام چیزیں دھو کر استعمال کرنی چاہئیں۔

لیکن چکن کے گوشت کو پکانے سے پہلے دھونا آپ کی صحت کے لیے خطرناک ہوسکتا ہے

آخر کیوں؟ جانیں نارتھ کیرولائنا اسٹیٹ یونیورسٹی اور یو ایس ایگریکلچرل ڈیپارٹمنٹ (یو ایس ڈی اے) میں ہونے والی اس تحقیق سے جس میں بتایا گیا ہے کہ :

چکن یا کسی بھی گوشت پر بیکٹریا اور جراثیم موجود ہوتے ہیں اور جیسے ہی آپ گوشت دھونے کے لیے پانی ڈالتے ہیں گوشت پر موجود جراثیم اور زیادہ طاقتور بھی ہوجاتے ہیں اور دوسری طرف یہ جراثیم آپ کے ہاتھوں، سنک اور برتنوں میں لگ جاتے ہیں اور اس سے مزید بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔

آپ اس کو براہراست برتن میں ڈال کر ابال لیں اور بعد میں پکائیں یہ طریقہ بالکل درست رہتا ہے۔

مگر چکن کو ہمیشہ تیز آنچ پر پکائیں تاکہ جراثیموں کو طاقتور ہونے کا موقع نہ ملے۔

پھر بھی اگر آپ اس کو دھونا چاہتی ہیں تو کسی ایسے برتن میں ڈال کر چھوڑ دیں جس میں آپ کھانا نہ تو پکاتی ہوں اور نہ کھاتی ہوں۔

اور اس میں پانی ڈال کر پھر چکن رکھیں اور ہاتھوں میں گلووز پہن کر اپنی تسلی کے لئے دھو لیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More