عید کی چھٹیوں کے بعد بینک کب کھلیں گے؟ اسٹیٹ بینک نے بڑا اعلان کردیا

ہماری ویب  |  May 21, 2020

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے عید کے فوری بعد یعنی 27 مئی کو بینکوں کی مخصوص برانچز کھولنے کی ہدایت جاری کردی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ عید کی چھٹی کے آخری روز ملک بھر کے نجی بینکوں اور مائیکرو فنانس بینکس کی منتخب کردہ برانچیں کھلی رہیں گی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامئے کے مطابق 27 مئی بروز بدھ کو ملک بھر میں بینکوں اور مائیکرو فنانس بینکوں کی منتخب شاخیں کھلی رہیں گی۔

اعلامئے میں مزید کہا گیا ہے کہ طویل عید تعطیلات میں عوام کے لئے محدود بینکاری جاری رکھنے کا فیصلہ کیا، تمام بینکس اپنی صوابدید پر منتخب برانچز کھول سکتے ہیں۔

اسٹیٹ بینک نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ منتخب برانچوں میں کم سے کم ضروری عملے کی حاضری کو یقینی بنایا جائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More