کراچی لاک ڈاؤن کی وجہ سے شاپنگ مالز کی اشیا میں پھپھوندی لگ جانے کا انکشاف

ہماری ویب  |  May 14, 2020

لاک ڈاؤن کے باعث کراچی کے مختلف شاپنگ مالز میں صفائی ستھرائی کے خراب انتظام کی وجہ سے وہاں موجود اشیا پر پھپھوندی لگ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں 21 مارچ سے ہونے والے لاک ڈاؤن کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں واقع شاپنگ مالز مکمل بند تھے، صفائی ستھرائی کا ناقص نظام ہونے کی وجہ سے چمڑے سمیت دیگر اشیا پر فنگس لگ گیا۔

شاپنگ مالز کا ایئرکنڈیشن سسٹم کئی روز تک بند رہنے کی وجہ سے چمڑے کی اشیا کو سب سئے زیادہ نقصان پہنچا ہے ۔ ماہرِ صحت نے شہریوں کو شاپنگ مالز جانے سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ شہری ایک ماہ تک شاپنگ مالز جانے سے گریز کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More