عید الفطر تک کتنے دن مارکیٹیں کھلیں گی؟ سندھ حکومت کی جانب سے تفصیلات جاری

ہماری ویب  |  May 12, 2020

رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ اختتام پذیر ہے جبکہ کچھ دنوں میں ہی عید الفطر آنے والی ہے۔

عید کی وجہ سے مارکیٹیں کھلنے کی تفصیلات سندھ حکومت نے جاری کردیں۔

تفصیلات کے مطابق عید سے قبل صرف 7 دن مارکیٹیں کھلی رہیں گی، رواں ہفتے پیر سے جمعرات 4 دن مارکیٹیں کھلی ہوں گی۔

سندھ حکومت کے نوٹیفیکیشن کے مطابق جمعہ ہفتہ اور اتوار کو لاک ڈاؤن کی وجہ سے مارکیٹیں بند ہوں گی۔

تاہم آئندہ ہفتے 24، 25 اور 26 رمضان (پیر منگل اور بدھ) کو 3 دن مارکیٹیں کھلی رہیں گی، جمعرات کو شبِ قدر کی وجہ سے مارکیٹیں بند ہوں گی، جبکہ 27 رمضان کو تاجر برادری شب قدر کی وجہ سے مارکیٹیں بند رکھتے ہیں۔

اس مرتبہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے چاند رات کو خریداری ممکن نہیں ہوگی، 28، 29 اور 30 رمضان یعنی جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو لاک ڈاؤن کی وجہ سے مارکیٹیں بند رکھی جائیں گی۔

30 رمضان اتوار اور پیر کے روز سے عید کی تعطیلات ہوں گی، عید کے بعد کا پہلا دن لاک ڈاؤن کا ہوگا، عید الفطر کی تعطیلات کے بعد جمعہ، ہفتہ اور اتوار یعنی 29، 30 اور 31 مئی کو لاک ڈاؤن برقرار ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More