اس سنہری وقت میں انٹرنیٹ پر منافع بخش کاروبار کیسے کیا جائے؟

ہماری ویب  |  May 06, 2020

جیسا کہ یہ ہم سب کے علم میں ہے کہ ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی صورتحال برقرار ہے ایسے میں جب ہزاروں لوگوں کا روزگار متاثر ہوا ہے وہیں کچھ ایسے راستے بھی ہیں جنہیں اپناتے ہوئے ہم گھر بیٹھے آمدنی حاصل کرسکتے ہیں۔

ان کاموں میں سرِ فہرست فری لانسنگ ہے۔ آپ نے ڈیٹا انٹری کروانی ہو یا اپنی ویب سائٹ کے لیے کسی قسم کا مواد لکھوانا ہو یا سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے فالوورز بڑھوانے ہوں آپ کسی کو بھی اس کے لیے ہائیر کر سکتے ہیں۔ وہ گھر بیٹھے آپ کے یہ کام کر دے گا، اس سے آپ کا بھی کام ہو جائے گا اور اس بندے کا بھی فائدہ ہوگا۔

پھر ایک کام آتا ہے پرنٹ آن ڈیمانڈ کا۔ بازار سے ایک سادہ سی ٹی شرٹ لیجیے اور اس پر صارف کی مرضی کی عبارت پرنٹ کر کے اسے بھیج دیں۔ اس کام سے 2 ڈالر کی شرٹ کو 20 ڈالر میں بیچا جاسکتا ہے۔

اس کے علاوہ انٹرنیٹ پر لکھ کر اور کاپی رائٹنگ کر کے بھی گھر بیٹھے باآسانی پیسے کمائے جا سکتے ہیں۔

بلاگنگ اور یوٹیوبنگ کے ذریعے بھی کئی لوگ گھروں میں بیٹھے ماہانہ لاکھوں روپے کما رہے ہیں۔ اگر آپ کے پاس بھی کوئی ہنر دنیا کو دکھانے کے لیے ہے اور آپ اس پر مجمع لگا سکتے ہیں تو یوٹیوب آپ کو اس پر چلنے والے اشتہارات کی مد میں ایک مناسب رقم دیتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More