ارطغل غازی کے بعد وزیرِاعظم عمران خان کا ایک اور ترکش ڈرامہ نشر کرنے کا فیصلہ۔۔۔ یہ ڈرامہ کس مشہور شخصیت پر ہوگا؟ جانیں

ہماری ویب  |  May 05, 2020

دنیا بھر میں مقبول ہونے والا ترکش ڈرامہ ارطغل غازی وزیرِاعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت کے بعد پاکستان ٹیلی ویژن پر نشر کیا جا رہا ہے۔ ترکی کا یہ مشہور ڈرامہ 13ویں صدی میں اناطولیہ میں سلطنت عثمانی کے قیام سے قبل کے دور کی کہانی کو بیان کرتا ہے۔


سینیٹر فیصل جاوید خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ ایک اور تاریخ پر مبنی ترکش ڈرامہ 'یونس امرہ' جلد ہی نشر کیا جائے گا۔ یونس امرہ ایک صوفی شاعر اور غریب دیہاتی تھے۔ یہ ایک عظیم صوفی کی کہانی ہے جنہوں نے اپنی ساری زندگی اللہ کی تلاش میں وقف کردی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More