ماں صدمے میں، باپ قبر میں اور بھائی اسپتال میں۔۔۔ ٹک ٹاک اسٹار غنی ٹائیگر نے انصاف کی اپیل کردی

ہماری ویب  |  May 04, 2020

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر غم سے نڈھال معروف پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار اور ریپ گلوکار غنی ٹائیگر نے اپنی ایک ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں اُنہوں نے اپنے والد کے قتل اور اپنے چھوٹے بھائی داؤد بٹ پر قاتلانہ حملے کا سارا واقعہ سُناتے ہوئے انصاف کی اپیل کی۔

غنی ٹائیگر نے روتے ہوئے کہا کہ میری آنکھوں کے سامنے میرے بے قصور والد کا قتل کیا گیا۔

View this post on Instagram

😭😭😭

A post shared by Ghani Tiger (@ghanitiger) on


ان کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں کے پاس اسلحہ تھا اور وہ مجھے، میرے والد اور میرے چھوٹے بھائی کو قتل کرنے کی غرض سے آئے تھے لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ اِس قاتلانہ حملے میں میرے والد اِس دُنیا سے چلے گئے جبکہ میرا چھوٹا بھائی داؤد بٹ ٹانگ پر گولی لگنے کی وجہ سے اسپتال میں ہے اور میں اِس سازشی حملے میں محفوظ رہا۔

غنی ٹائیگر نے مزید کہا کہ حملہ آوروں نے پہلے میرے والد کے سر پر لوہے کی راڈ سے مارا اور پھر میرے والد کے دماغ میں گولی مار دی جس کے نتیجے میں والد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More