اگر کوئی سننے کا حوصلہ رکھتا ہے تو ڈاکٹر فرقان کی مرنے سے کچھ دیر قبل کی اپنے دوست سے کی گئی گفتگو سن لے۔۔۔ میرے پاس الفاظ ختم ہیں ایسا لگ رہا ہے دل پھٹ جائے گا

ہماری ویب  |  May 04, 2020

کورونا وبا کے خطرے کے پیشِ نظر اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کی عدم موجودگی کے باعث صرف مریضوں کی جانوں کو خطرہ نہیں بلکہ فرنٹ لائن پر موجود ڈاکٹرز بھی بے حد پریشان ہیں۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں بروقت وینٹی لیٹر نہ ملنے پر کورونا وائرس کا نشانہ بننے والے سینئر ریڈیولاجسٹ ڈاکٹر فرقان کی انتقال سے قبل آڈیو کال سامنے آگئی جس میں وہ مشکل حالت میں وینٹی لیٹر کے لئے ساتھی ڈاکٹر سے التجا کر رہے ہیں۔

آڈیو کال میں ڈاکٹر فرقان اپنے ساتھی دوست ڈاکٹر عامر کو وینٹی لیٹر کا انتظام کرنے کا کہہ رہے ہیں اور اپنی طبیعت سے متعلق بتا رہے ہیں۔

فون کال پر ڈاکٹر فرقان اپنے دوست ڈاکٹر عامر سے گفتگو کرتے ہوئے بتا رہے ہیں کہ وہ گھر پر قرنطینہ میں ہیں اور ایمبولینس وینٹی لیٹر کی دستیابی کی تصدیق سے قبل اسپتال لے جانے کو تیار نہیں۔

واضح رہے کہ 4 روز قبل کورونا کا شکار 60 سالہ ڈاکٹر فرقان گزشتہ رات بروقت وینٹی لیٹر نہ ملنے پر جاں بحق ہوگئے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More