ہماری ویب | May 04, 2020
کراچی میں اپریل کے آغاز سے ہی شدید گرمی پڑ رہی ہے جبکہ اب مئی شروع ہو چکا ہے اور موسم کے حوالے سے شہریوں کے لیے کچھ اچھی خبر نہیں ہے۔
محکمہ موسمیات کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ 5 مئی منگل کے روز سے لے کر 8 مئی جمعہ کے روز تک شہریوں کو سخت احتیاط کی ضرورت ہے کیونکہ شہر میں ہیٹ اسٹروک کا خطرہ ہو گا اور درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
شہریوں کو اس وقت بے حد احتیاط کرنا ہوگی، چونکہ لاک ڈاؤن کے سبب لوگ گھروں میں موجود ہیں لیکن اپنے گھر پر رہتے ہوئے بھی تمام احتیاطی تدابیر اپنائیں اور ہیٹ اسٹروک سے محفوظ رہیں۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More