کیا واقعی روزہ انسان کو جراثیم اور وائرس سے محفوظ رکھتا ہے؟

ہماری ویب  |  Apr 28, 2020

ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ رمضان المبارک کا مہینہ بے حد خوش و خضوع کے ساتھ گزارے، تمام روزے رکھے اور اس مہینہ میں جتنا ممکن ہو سکے اپنے رب کی عبادت کرے۔

روزہ ہمارے جسم کی زکوۃ ہے، اس سے ہمارا مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے اسی لیے ہم پر کسی قسم کا وائرس یا بیماری جلد اثر انداز نہیں ہو پاتی۔ چونکہ اس مرتبہ رمضان المبارک کا مہینہ اپریل میں آیا ہے اسی لیے ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی ہے۔

طویل گھنٹوں کا روزہ ہمیں کمزوری میں مبتلا کر سکتا ہے، جس کے لیے ضروری ہے کہ ہم کچھ باتوں کا خیال رکھیں تاکہ کمزوری سے بچ سکیں۔

پانی کا استعمال بڑھا دیں

کوشش یہ کریں کہ جتنا ہو سکے اتنا پانی پئیں، سحر میں زیادہ پانی پئیں یا کسی پھل کا جوس پی لیں اور افطار کرنے کے بعد بھی پانی پیتے رہیں تاکہ آپ کے جسم کو پانی کی کمی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اچھی اور صحت مند غذا کا استعمال

کوشش کریں افطار میں تلی ہوئی چیزوں سے اجتناب کریں اور وہ اشیاء اپنی غذا میں شامل کریں جو آپ کے لیے فائدہ مند ثابت ہوں۔ جیسا کہ پھل، سبزی وغیرہ۔

ورزش اور چہل قدمی لازمی کریں

افطار کے بعد ورزش کریں تاکہ آپ صحت مند رہ سکیں، اس سے آپ کا دماغ اور جسم دونوں چاک و چوبند رہیں گے اور اگر آپ کو کمزوری محسوس ہوتی ہے تو اس سے بھی آپ نجات حاصل کر لیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More