محکمہ موسمیات کی جانب سے پیشنگوئی کی گئی ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
محمکہ موسمیات کے مطابق آج خیبر پختونخواہ کے شہروں پشاور، مردان، کوہاٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد میں بھی آج بارش ہو سکتی ہے۔
آج ہفتے کے روز سندھ کے چند اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے اور صوبہ بلوچستان میں بھی موسم گرم اور خشک رہے گا لیکن کوئٹہ، سبی اور کوہلو کے علاقوں میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔
آج پہلے روزے کو کراچی میں بادلوں کا راج ہے جبکہ ہلکی ہوا کے ساتھ موسم گرم ہے۔