،کورونا وبا کی ویکسین کے حوالے سے چین کی جانب سے بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے
وائرس پر قابو پانے کے لئے چینی سائنسدانوں کی جانب سے ویکسین تیار کرلی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے ٹوئٹر کے ذریعے بتایا کہ چینی کمپنی نے کورونا ویکسین کے تجربے کے لئے پاکستان سے رابطہ کیا ہے، ہم نے چینی کمپنی سے مزید تفصیلات طلب کی ہیں، اس حوالے سے مزید کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔
خیال رہے کہ چائنا سائن آف فارم آف انٹرنیشنل کارپوریشن نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کو خط لکھا ہے جس میں چین نے پاکستان کو کورونا کی ویکسین دینے کی رضامندی کا اظہار کیا ساتھ ہی پاکستان کو فوری طور پر ویکسین امپورٹ کرنے کا کہا گیا ہے۔