سندھ حکومت کا تقسیم کیا راشن ایکسپائر نکلا، اس سے متعلق پی پی پی کے رہنما کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔۔۔ ویڈیو دیکھیے

ہماری ویب  |  Apr 21, 2020

دو روز قبل سانگھڑ سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ سندھ حکومت کی جانب سے تقسیم کیا راشن ایکسپائر ہے جبکہ رات کی تاریکی میں راشن کا وزن بھی کم کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 13 سال پرانی پتی راشن کے تھیلوں میں موجود تھی، جبکہ دال، چاول اور آٹا بھی غیر معیاری تھا۔ لوگوں کی ایک بڑی تعداد ہے جو یہ کہہ رہی ہے کہ راشن حکومت اپنے من پسند افراد میں تقسیم کر رہی ہے۔


تاہم اس حوالے سے پی پی پی کے رہنما امتیاز شیخ نے ندیم ملک کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اس خبر کی مکمل تردید کر دی۔

ندیم ملک نے سوال کیا کہ 'کیا آپ نے عوام میں ایکسپائر سامان تقسیم کیا؟' جس پر امتیاز شیخ نے کہا کہ 'بالکل نہیں، ہم نے تمام سامان یوٹیلیٹی اسٹور سے خریدا ہے۔ ہمیں کہیں سے شکایت موصول نہیں ہوئی۔ اگر کوئی چھوٹی موٹی شکایت آئی بھی ہے تو اس کا فوری نوٹس لیا گیا ہے'۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More