پی آئی اے نے خصوصی پروازوں کا نیا شیڈول جاری کر دیا

ہماری ویب  |  Apr 17, 2020

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی جانب سے برطانیہ، چین، الجیریا، دبئی اور انڈونیشیا کیلئے خصوصی پروازوں کا اعلان کر دیا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن ( پی آئی اے) کو خصوصی پروازوں کو اڑان بھرنے کی اجازت دے دی گئی جس کے بعد پی آئی اے نے خصوصی پروازوں کا تازہ ترین شیڈول جاری کر دیا۔

ذرائع کے مطابق پانچ خصوصی پروازیں اسلام آباد سے لندن اور مانچسٹر کیلئے آپریٹ کی جائیں گی، جبکہ پی آئی اے کی ایک ایک پرواز الجیریا، انڈونیشیا، دبئی اور چین جائے گی۔

پی آئی اے کی 18، 19 اور 20 اپریل کو اسلام آباد سے لندن تین پروازیں جائیں گی جبکہ 19 اور 20 اپریل کو اسلام آباد سے ہی مانچسٹر پی آئی اے کی دو پروازیں روانہ ہوں گی۔

دوسری جانب 18 اپریل کو مانچسٹر جانے والی پرواز واپسی پر الجیریا سے پاکستانیوں کو وطن واپس لائے گی،اور 18 اپریل کو کراچی سے مسافروں کو پرواز انڈونیشیا کے شہر جکارتہ لے کر پہنچے گی اور واپسی پر بھی اسی پرواز کے ذریعے وطن واپس آئیں گے۔

اس کے علاوہ 18 اپریل کو پی آئی اے کا خالی طیارہ چین کے شہر چینگڈو جاکر واپسی پر کارگو سامان لائے گا،18 اپریل کو پی آئی اے کی پرواز مسافروں کو اسلام آباد سے لندن اور واپسی پر دبئی سے پاکستانیوں کو لائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More