ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ اینڈ سائنسز کے ماہرین کی جانب سے موذی مرض کورونا وائرس کے علاج کے لئے ویکیسن تیار کرنے کا دعویٰ سامنے آگیا ہے۔
ترجمان ڈاؤ یونیورسٹی کے مطابق انٹرا وینیس امیونوگلوبیولن ویکسین کی کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں اہم پیشرفت ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈاؤ یونیورسٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تیار کردہ ویکسین صحت یاب ہونے والے مریضوں کے جسم سے حاصل شفاف اینٹی باڈیز سے گلوبیولن تیار کر لی گئی ہے۔
ڈاؤ یونیورسٹی کے ماہرین کی جانب سے تیار کردہ گلوبیولن کی ٹیسٹنگ اور اینمل سیفٹی ٹرائل بھی کامیاب رہا۔
ترجمان ڈاؤ یونیورسٹی کا اطمینان ظاہر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گلوبیولن ویکسین کی تیاری کورونا بحران کے خلاف لڑنے میں مددگار ثابت ہوگی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ماہر امراض خون ڈاکٹر طاہر شمسی نے کورونا وائرس کے علاج کے لئے صحتیاب ہونے والے مریضوں کے پلازمہ کے ذریعے علاج کا مشورہ دیا تھا۔