کورونا وائرس: گاؤں سے بے دخل کئے جانے پر دیہاتی نے اپنی کشتی کو قرنطینہ بنا دیا

ہماری ویب  |  Apr 03, 2020

بھارت کے ایک گاؤں میں کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر لوگوں نے دیہاتی کو گھسنے نہ دیا۔

بھارت کے شہر نبادویپ کے دیہاتی علاقے میں رہنے والا بوڑھا شخص اپنے رشتے داروں سے ملنے دوسرے گاؤں گیا جہاں سے واپسی پر اسے بخار ہوگیا۔

گاؤں کی عوام نے اسے اپنے گاؤں میں گھسنے کی اجازت نہیں دی جس پر اس نے اپنی کشتی کو قرنطینہ بنا دیا، مذکورہ شخص کا کہنا ہے کہ بخار ہونے پر وہ ڈاکٹر کے پاس گیا۔

ڈاکٹر نے مشورہ دیا کہ وہ 14 دن تک سیلف آئسولیشن اختیار کرے، تاہم گاؤں میں داخلے کی اجازت نہ ملنے پر اس نے کشتی کو ہی قرنطینہ میں تبدیل کردیا ہے جہاں اس نے تمام لوگوں سے اپنا رابطہ منقطع کیا ہوا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More