گھر میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے حوالے سے فتویٰ جاری۔۔۔

ہماری ویب  |  Apr 02, 2020

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کے سبب ملک بھر کی مساجد میں ہونے والے اجتماع منسوخ کر دیے گئے تھے جبکہ نماز جمعہ بھی مسجدوں میں ادا کرنے سے منع کر دیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے جامعہ بنوری ٹاؤن نے فتویٰ دیا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث مساجد میں جانا ممکن نہ ہو تو کم از کم 4 بالغ افراد گھر میں نماز جمعہ ادا کریں۔

گھر میں بھی مسجد کی طرح دو اذانوں اور خطبہ کے بعد نماز جمعہ ادا کی جائے، اگر کوئی شخص با جماعت نماز نہ پڑھ سکے تو وہ اکیلے ہی نماز ظہر ادا کرے۔

تاہم جماعت کے دوران صف بندی کی ترتیب بھی بتائی گئی۔


فتویٰ میں کہا گیا ہے کہ اگر امام کے ساتھ دو یا دو سے زائد بالغ مرد ہوں توہ پیچھے صف میں کھڑے ہوں۔ اگر امام کے ساتھ ایک خاتون ہو تو وہ پچھلی صف میں کھڑی ہوں۔ امام کے ساتھ ایک مرد اور ایک خاتون ہوں تو خاتون پچھلی صف میں اور مرد دائیں تھوڑا پیچھے کھڑے ہوں۔ امام کے ساتھ مرد اور خواتین ہوں تو پہلی صف میں مرد، ان کے پیچھے بچے اور آخر میں خواتین کھڑی ہوں۔

اگر مسجد میں پانچ وقت نماز با جماعت پڑھنا ممکن نہ ہو تو گھر میں جماعت کروائی جائے، امام کے پیچھے ایک مرد یا ایک نابالغ بچہ ہو تو وہ امام کی دائیں جانب تھوڑا پیچھے کھڑے ہوں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More