موجودہ وسائل سے مشکل صورتحال پر قابو پالیں گے، وزیر اعظم عمران خان

ہماری ویب  |  Apr 02, 2020

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے باعث پوری دنیا مشکل میں ہے ، پاکستان میں وبا کا پھیلاؤ دوسرے ممالک کی نسبت کم ہے اور ہم کورونا وائرس کے حوالے سے ہر روز میٹنگ کرتے ہیں، ہمارے ایک طرف کورونا دوسری طرف بھوک ہے۔

کورونا وائرس کے پیش نظر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اللہ کا خاص کرم ہے کہ جیسی خراب صورتحال اس وقت دوسرے ممالک میں ہے ویسی ہمارے ہاں نہیں، شادی ہال،اسکول، عوامی مقامات مزید دو ہفتے کے لئے بند کر دئے ہیں، لوگوں کے اجتماع سے وائرس پھیلنے کا خدشہ زیادہ ہوتا ہے تاہم موجودہ وسائل سے ہم بہت جلد کورونا پر قابو پالیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا کے اثرات سے کمزور طبقے کو سب سے زیادہ خطرہ ہے، مزدوروں کو بیروزگاری سے بچانے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں، مزدور طبقے کی امداد کیلئے پیکیج کا اعلان کیا گیا ہے جس میں ہم ایک کروڑ 20 لاکھ افراد کو احساس پروگرام سے پیسے دیں گے۔

دورانِ اجلاس وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہم نے فیصلہ کر لیا ہے کنسٹرکشن انڈسٹری کو کھولنا ہے، کنسٹرکشن انڈسٹری کیلئے کل ایک بڑے پیکیج کا اعلان کروں گا، ملک میں صنعت کا فروغ حکومت کی ترجیح ہے، بزنس کمیونٹی کے بغیر پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More