اپریل اور مئی کے لئے پرائیوٹ اسکول طلباء کی فیسوں میں کمی کا فیصلہ

ہماری ویب  |  Apr 02, 2020

ذرائع کے مطابق پنجاب کے وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ اپریل اور مئی کے مہینوں کے لئے پرائیویٹ اسکول مالکان طلباء کی فیس میں 20 فیصد کمی کریں گے جبکہ اسکول دو ماہ کی پوری فیس وصول نہیں کریں گے بلکہ الگ الگ مہینوں کی فیس وصول کریں گے۔

وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ یکم سے آٹھویں جماعت تک طلباء کو موسم گرما کی تعطیلات کا ہوم ورک دے دیا جائے اور جو طالب علم کام مکمل کر کے آجائے اسے اگلی کلاس میں پروموٹ کر دیا جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اسکول کیلنڈر بھی پورا کرنا ہے اور ہم چھ ماہ تک بچوں کو چھٹیاں نہیں دے سکتے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More