شہرِ قائد میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز کون سے علاقے میں ہوئے؟

ہماری ویب  |  Mar 25, 2020

حکومت سندھ کی جانب سے کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز کے حوالے سے تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سب سے زیادہ 47 کیس صدر ٹاؤن میں رپورٹ ہوئے جبکہ گلشن اقبال میں 37، ناظم آباد میں 12 کیسز رپورٹ ہوئے۔

کراچی کے علاقوں گلبرگ اور جمشید ٹاؤن میں کورونا کے 9،9 کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ ملیر میں 8، لیاقت آباد میں 5، نارتھ کراچی اور گڈاپ ٹاؤن میں 2 کیسز رپورٹ ہوئے، لیاری میں 2 اور اورنگی ٹاؤن میں صرف 1 کیس رپورٹ ہوا۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں زیادہ تر نوجوانوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔ 64 متاثرہ مریضوں کی عمر 20 سے 40 سال کے درمیان ہے، 1 سے 10 سال تک کے 5 بچے بھی وائرس میں مبتلا ہیں، جب کہ 40 سے 50 سال کی عمر کے 15 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی، 50 سے 60 سال تک کے 17 لوگ متاثر ہوئے ہیں، جب کہ بہت کم تعداد بزرگ افراد کی ہے، کُل 8 بزرگ افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جن کی عمریں 70 سے 80 برس ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More