کورونا وائرس: پاکستان میں مریضوں کی تعداد ایک ہزار ہو گئی

ہماری ویب  |  Mar 25, 2020

پاکستان میں تیزی سے پھیلتے کورونا وائرس کے باعث متاثرہ افراد کی تعداد 1000 ہو گئی جبکہ اس وائرس کی وجہ سے 7 افراد جاں بحق ہوئے۔

ذرائع کے مطابق صوبہ پنجاب اور سندھ میں کورونا وائرس سے متاثر شدہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوگیا، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک ہزار تک جا پہنچی ہے۔

پنجاب میں کورونا کے 15 کیسز کا اضافہ ہوا جس سے متاثرین کی تعداد 296 ہو گئے، سندھ میں 6 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 413 ہو گئی۔

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں بھی ایک اور کیس بڑھ گیا، اور تعداد 16 ہو گئی، خیبرپختونخوا میں کورونا کیسز کی تعداد 78 ہے ،گلگت میں بھی ایک کیس بڑھ گیا جس سے متاثرین کی تعداد 81 ہو گئی، بلوچستان میں کیسز کی تعداد 115 ہے۔

مہلک وبا سے اب تک 20 افراد صحتیاب ہو گئے ہیں جن میں سے 14 کا تعلق سندھ، 4 کا تعلق گلگت بلتستان اور 2 کا تعلق اسلام آباد سے ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک 7 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ،خیبرپختونخوا میں 3، بلوچستان، گلگت بلتستان، سندھ اور پنجاب میں ایک ایک ہلاکت ہوئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More