پاکستان کے صوبہ سندھ اور صوبہ پنجاب میں مکمل لاک ڈاؤن کی صورتحال ہے۔
لوگوں میں کورونا وائرس کا خوف شدت اختیار کر چکا ہے جبکہ روز بروز اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
آئیے دیکھتے ہیں ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے دوران کیا صورتحال رہی؟

کراچی کے ریلوے اسٹیشن پر عوام کی بڑی تعداد موجود تھی، جو اپنے اپنے گھروں کو جا رہی تھی۔

ٹرین کے ٹکٹ حاصل کرنے کے لئے بڑی تعداد میں عوام کراچی کے کینٹ اسٹیشن پر موجود تھی جہاں سماجی دوری کو لازم بنانے کے لئے حکومتی اقدامات کا نام و نشان نہ تھا۔

پشاور میں بھی جزوی طور پر لاک ڈاؤن دیکھنے میں آیا۔

پاکستان ریلوے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 31 مارچ تک ریلوے سروس بند کر دی گئی ہیں جبکہ اس سے قبل ہی لوگ اپنے اپنے گھروں کو جا رہے تھے۔

پلیٹ فارم پر داخلے سے پہلے ایک اہلکار مسافروں کی اسکریننگ میں مصروف نظر آ رہا ہے۔

صوبائی حکومت کے اعلان کے مطابق مساجد بھی بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

پاکستان کے شہر لاہور میں سڑکیں لاک ڈاؤن کے آغاز کے بعد سنسان ہیں۔
<

لاہور میں عوام کو کہا گیا ہے کہ صرف انتہائی ضروری کام کے لئے ہی گھروں سے باہر نکلیں۔