وزیر اعظم موجودہ حالات سے متعلق بڑا فیصلہ کرنے والے ہیں

ہماری ویب  |  Mar 24, 2020

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان موجودہ حالات کے پیشِ نظر آج بڑا اعلان کریں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے معاونِ خصوصی برائے صحت ظفر مرزا نے کہا ہے کہ صوبائی حکومتوں کی جانب سے کوششیں جاری ہیں کہ لوگ اپنے اپنے گھروں میں رہیں۔

انہوں نے کہا کہ صورتِ حال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے حکومت ہر طرح کے عملی اقدامات کر رہی ہے، ساتھ ہی قومی سطح پر رضا کار پروگرام ترتیب دیا جا رہا ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 892 ہوگئی ہے جبکہ ملک میں کورونا کے 6 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، جبکہ پاکستان میں کورونا وائرس کے7 ہزار 736 مشتبہ کیسز اس وقت موجود ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سخت اقدامات کے بعد ہمیں امید ہے کہ کورونا وائرس پر قابو پالیں گے، ڈاکٹرز اور طبی عملے کے لیے ایک ٹریننگ پروگرام کا انعقاد کریں گے، ساتھ ہی کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی دیکھ بھال کرنے والوں کو طبی بنیادی تربیت فراہم کی جائیں گی۔

وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی نے لوگوں کو غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ، اور کہا کہ کورونا وائرس کی اس مشکل صورت حال میں وزیرِ اعظم عمران خان آج معاشی تحفظ کے حوالے سے پیکیج کا اعلان کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More