سندھ بھر میں لاک ڈاؤن۔۔۔ ہدایات پر عمل نا کرنے والے شہریوں کے ساتھ کیا ہوا؟ ویڈیو دیکھیں

ہماری ویب  |  Mar 24, 2020

اتوار کے روز سندھ حکومت نے کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں وائرس بڑھنے کے خطرے کے پیشِ نظر صوبے میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا۔

اتوار کی رات 12 بجے کراچی میں لاک ڈاؤن ہو گیا تھا جس کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس کی بھاری نفری اپنی گاڑیوں میں سڑکوں پر پھرتی نظر آئی۔ پولیس یہ اعلانات کر رہی تھی کہ شہری اپنے اپنے گھر میں رہیں، بلا ضرورت باہر نہ نکلیں اور اگر نکلے تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔



پیر کے دن شہر بھر میں سناٹے کا راج رہا جبکہ کچھ لڑکے بلا ضرورت گھر سے باہر نکلے جس پر پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا اور ان کے خلاف اپنا رد عمل ظاہر کیا۔ تاہم اب تک کراچی پولیس نے 246 شہریوں کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا ہے، جبکہ سندھ بھر میں 748 افراد کو گرفتار کیا گیا۔



آج منگل کے روز کے حوالے سے بات کی جائے تو شہری صبح سویرے کاروبار بند ہونے کے باوجود لاک ڈاؤن کے خلاف ورزی کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔


اہم شاہراہوں پر گاڑیاں، موٹر سائیکلوں اور رکشوں پر شہریوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب سندھ حکومت کی جانب سے 15 دن کے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے، سندھ پولیس اور رینجرز کی جانب سے مختلف شاہراہوں پر رکاوٹیں لگا دی گئی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More