کیا واقعی گرم پانی پینے سے کورونا وائرس ختم ہو جاتا ہے؟

ہماری ویب  |  Mar 21, 2020

کورونا وائرس دنیا بھر میں پھیل چکا ہے جبکہ پاکستان میں بھی اس وائرس سے متاثر افراد سامنے آ چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹس فیس بک، ٹوئٹر، انسٹاگرام اور واٹس ایپ پر کورونا وائرس کے حوالے سے مختلف افواہیں گردش کر رہی ہیں جنہیں بغیر تصدیق کے ہی صارفین آگے بڑھا رہے ہیں جس کی وجہ سے عوام میں خوف کی شدت بڑھ رہی ہے۔

گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا پر ایک کتاب کے صفحہ کا حصہ زیر گردش ہے جس میں بتایا گیا کہ 26 یا 27 سینٹی گریڈ کے درجہ حرارت والا گرم پانی اور سورج کی شعاعیں وائرس کو مار دیتی ہیں۔


نامور صحافی و میزبان 'وسیم بادامی' نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر یونیسیف کو بھیجی اور بتایا کہ 'اس قسم کی افواہوں نے عوام کو پریشان کیا ہوا ہے'۔


تاہم یونیسیف پاکستان نے صحافی وسیم بادامی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 'صحافیوں کی جانب سے پھیلائی جانے والی جعلی معلومات کے خلاف ہم سب کو مل کر ہی لڑنا ہے اور لوگوں تک درست تصدیق شدہ معلومات پہنچانی ہیں'۔


اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (پاکستان) نے دیگر صحافیوں سے بھی اپیل کی کہ وہ جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور عوام کی آن لائن مدد کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More