سندھ کے کچھ محکمے بند نہ ہونے پر ملازمین میں خوف

ہماری ویب  |  Mar 21, 2020

وزیراعلیٰ سندھ کے واضح احکامات اور اِعلانیہ کے باوجود کچھ محکموں کو بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا جس سے ملازمین میں خوف پایا جاتا ہے۔

ذرائع کے مطابق سر فہرست لوکل گورنمنٹ کے زیرِ انتظام آنے والے محکمے جس میں بلدیہ عظمیٰ کراچی ،ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن، واٹر بورڈ، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی،کے ڈی اے، ڈسٹرکٹ کونسل اور دیگر محکمے شامل تھے جو کہ جمعرات اور جمعہ کے روز کھلے رکھے گئے، جس سے ملازمین میں خوف وہراس پھیل گیا۔

جبکہ ان ملازمین کے اہلخانہ بھی سندھ حکومت کے اس فیصلے پریشان ہیں کہ کیا کرونا وائرس محکمے دیکھ کر فیصلے کرے گا کہ کن کن محکموں کے ملازمین کو نقصان پہنچانا ہے۔

بلدیہ عظمی کراچی اور میونسپل کارپوریشن کے دفاتر جمعرات اور جمعہ کو کھلے تو ضرور لیکن ان میں کوئی کام نہیں ہوا اور افسران و ملازمین بیٹھے وقت گزارتے رہے۔

افسران و ملازمین کے خاندانوں کے افراد نے وزیراعلیٰ سندھ، وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ سے اپیل کی ہے کہ حکومت کے دیگر 25 محکموں کی طرح لوکل گورنمنٹ کے ان محکموں کو بھی فوری بند رکھنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More