ہم ایک عالمی وبا کے زیرِ اثر ہیں، ہمیں اللہ کا سہارا پکڑ کر اس خوف کی فضا سے نکلنا چاہئیے۔۔۔ مولانا طارق جمیل

ہماری ویب  |  Mar 19, 2020

نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے کورونا وائرس کے حوالے سے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ 'موجودہ صورت حال میں ہمیں ایک دوسرے سے تعاون کرنا چاہئیے'۔

طارق جمیل کا کہنا تھا کہ 'اس وقت ہم ایک عالمی وبا کے زیرِ اثر ہیں، ہمیں اللہ کا سہارا پکڑ کر اس خوف کی فضا سے نکلنا چاہئیے کہ سب کچھ اللہ کی طرف سے ہوتا ہے'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'عوام صدقہ دیں اور جتنی حیثیت ہے اس کے مطابق صدقہ دیا جائے کیونکہ یہ فرمان نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے، ہمارے لیے ضروری ہے کہ ہم اپنے ایمان کو بھی بچائیں اور اپنی صحت کو بھی بچائیں'۔

مولانا طارق جمیل نے عوام پر زور دیا کہ 'وہ احتیاطی تدابیر کے لیے حکومتی اقدامات کا ساتھ دیں، علماء کے احکامات کے مطابق نمازیں مختصر پڑھیں اور وضو گھر سے کر کے نکلیں'۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More