سینیٹائیزر سب کی ضرورت۔۔۔ لیکن کیا آپ اس کے نقصانات جانتے ہیں؟

ہماری ویب  |  Mar 18, 2020

کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے آج کل ہر دوسرا بندہ سینیٹائیزر استعمال کر رہا ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس سے ہمیں کتنے نقصانات ہو سکتے ہیں؟

امراضِ جلد کے ماہرین نے عوام کو خبردار کر دیا ہے کہ سینیٹائیزر کا زیادہ استعمال سانس اور جلدی امراض کی بیماریوں میں مبتلا کرسکتا ہے۔

کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے جہاں ماہرین عوام کو پانی اور صابن سے بار بار ہاتھ دھونے کے ساتھ سینیٹائیزر کا استعمال کرنے کی تلقین کر رہے ہیں وہیں ماہرین امراض جلد نے شہریوں کا آگاہ کیا ہے کہ سینیٹائزر کا زیادہ استعمال جلد میں خارش کا سبب بن سکتا ہے۔

ماہرین امراض جلد کا کہنا ہے کہ ہاتھ اور منہ دھونے کیلئےصابن اور پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جائے۔

تاہم انہوں نے یہ تلقین کی ہے کہ سینیٹائزر کا استعمال پانی اور صابن نہ ہونے کی صورت میں کیا جائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More