کورونا کا خوف، سفر کے دوران کِن باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے؟ جانئیے اس خبر میں

ہماری ویب  |  Mar 17, 2020

کورونا وائرس نے دنیا بھر کے ممالک میں شدید تباہی مچائی ہوئی ہے۔ چین سے شروع ہونے والا وائرس اب دنیا کے 140 ممالک میں پھیل چکا ہے۔

تاہم پاکستان میں اس وائرس کے تصدیق شدہ 193 کیسز سامنے آئے ہیں۔

یہ وائرس تیزی سے ایک فرد سے دوسرے فرد میں منتقل ہو رہا ہے جبکہ ڈاکٹرز نے بھی یہ ہدایت کی ہے کہ جتنا ہو سکے بھیڑ والی جگہ پر جانے سے گریز کریں۔ بہت ضرورت ہو تو ہی سفر کریں ورنہ اپنے گھروں میں ہی محدود رہیں۔

آئیے جانتے ہیں وہ کون سی چیزیں ہیں جن کا سفر کے دوران ہمیں خاص خیال رکھنا چاہیے؟

'ماسک کا استعمال'

سب سے پہلے تو ہمیں اس وقت تک گھر سے نہیں نکلنا چاہئے جب تک ہمارے پاس ماسک نہ ہو۔ ماسک پہنیں تاکہ دوسروں کے جراثیم آپ کو نہ لگ سکیں۔ یہ ضروری نہیں کہ این 95 کا ہی ماسک آپ پہنیں، سادہ کپڑے کا ماسک بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

'مختلف اشیاء کو ہاتھ لگانے سے گریز کریں'

آپ اگر بس میں یا ٹرین میں سفر کر رہے ہیں تو اس بات کا خیال رکھیں کہ بس کی کھڑکی یا سیٹوں کو زیادہ نہ چھوئیں۔ اگر بے دھیانی میں ہاتھ لگ بھی جائے تو اپنے بیگ میں سینیٹائزر لازمی رکھیں تاکہ وہ استعمال کیا جا سکے۔

'ہاتھ ملانے سے گریز کریں'

جتنا ممکن ہو سکے لوگوں سے ملاقات کی صورت میں ہاتھ ملانے سے پرہیز کیا جائے۔ مذکورہ وائرس کے جراثیم ہاتھوں پر رہ جاتے ہیں جس کے باعث بیماریاں مزید بڑھتی ہیں۔

'دستانوں کا استعمال'

کوشش کریں باہر نکلتے وقت اور سفر کے دوران دستانوں کا استعمال کریں۔

'چھینک آئے تو ہاتھوں کے بجائے بازو کا استعمال کریں'

سفر کے دوران اگر آپ کو چھینک آئے تو ناک پر ہاتھ رکھنے کے بجائے ناک کو بازو پر رکھ کر چھینکیں، اس سے آپ کے جراثیم پھیلیں گے نہیں، اور چونکہ بازو زیادہ استعمال میں بھی نہیں آتا اس لئے یہ ایک بہترین طریقہ ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More