کرونا وائرس کے حوالے سے سیگریٹ پینے والوں کواہم مشورہ، ماہرین

ہماری ویب  |  Mar 16, 2020

کرونا دنیا بھر میں پھیلنے والا خطرناک وائرس ہے اس کے بارے میں ماہرینِ صحت نے یہ عندیہ دیا ہے کہ ایسے افراد جو سگریٹ نوشی کرتے ہیں کرونا وائرس ان پر تیزی سے اثرانداز ہوسکتا ہے۔ انھیں چاہئیے کہ وہ سگریٹ پینا کم سے کم کردیں کیونکہ اس سے آپ کی صحت پر منفی اثرات مرتب ہونے کے ساتھ ساتھ کرونا کا بھی خدشہ بڑھ جاتا ہے۔

ماہرین نے یہ بھی کہا ہے کہ آج کل کرونا سے متعلق ایک خبر گردش کررہی ہے کہ گرم موسم آتے ہی وائرس کا زور ختم ہوجائے گا لیکن اس بات میں کوئی صداقت نہیں ہے کیونکہ آسٹریلیا میں اس دوران شدید گرمی ہورہی ہے اور وہ بھی کرونا کی لپیٹ میں ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More