مئیر وسیم اختر نے کراچی لاک ڈاؤن سے متعلق حقیقت بتا دی

ہماری ویب  |  Mar 16, 2020

گزشتہ دِنوں شہرِ قائد میں لاک ڈاؤن کی خبروں کا بازار سرگرم ہو گیا تھا جبکہ میئر کراچی کے ترجمان نے جعلی فون کال کی حقیقت بیان کرتے ہوئے کہا کہ وسیم اختر کی آواز بنا کر کراچی لاک ڈاؤن کرنے کی گفتگو میں کوئی حقیقت نہیں کیونکہ میئر نے ایسی کوئی گفتگو کی اور نہ ہی احکامات جاری کیے۔

تاہم ترجمان بلدیہ عظمیٰ کراچی کا کہنا ہے کہ فون کال جیسی گھناؤنی حرکت سماج دشمن عناصر کی ہے لہٰذا شہری ہوشیار رہیں اور افواہوں پر کان نہ دھریں۔

اس متعلق صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے لاک ڈاؤن کی تردید کرتے ہوئے ایف آئی اے سے ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کی درخواست کی تھی۔

جبکہ دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی شہر کو لاک ڈاؤن کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بروقت اقدامات کیے اور کاوشیں کررہے ہیں، فی الحال صورت حال قابو میں ہے، کسی بھی فیصلے سے متعلق عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More