محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارش کی پیش گوئی کر دی

ہماری ویب  |  Mar 16, 2020

شہر کراچی کے موسم سے متعلق محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شہرِ قائد میں 23 مارچ کی شام اور 24 مارچ کی صبح بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ 20 مارچ سے پاکستان میں داخل ہوگا، جبکہ موسم کی تبدیلی کے باعث درجہ حرارت بڑھنے کا بھی امکان ہے اور بدھ تک شہر کا درجہ حرارت 36 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ سندھ اور راجستھان سے چلنے والی ہوائیں شہر کا موسم گرم کرنے کا باعث بنیں گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More