انسانی آنکھ کو نظر نہ آنے والی پراسرار مخلوق کی موجودگی کا اگر کس کو معلوم ہوجائے تو وہ بہت ڈر سے کانپ اٹھتا ہے۔
ایسی ہی کئی ویڈیوز انٹرنیٹ پر ہمیں دیکھنے کو ملتی ہیں کہ جن میں غیر مرئی مخلوق کی موجودگی کے حوالے سے دعویٰ کیا جاتا ہے، اور عموماً اس طرح کی ویڈیوز میں کوئی عجیب و غریب حرکت یا سفید دھواں نظر آتا ہے۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ایک مصروف سڑک پر پراسرار مخلوق روڈ پار کرتی نظر آرہی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا گیا کہ گاڑیاں آنےجانے کے باوجود بھی غیرمرئی مخلوق سڑک کی دوسری طرف جا رہی ہے اور ٹرک یا کار اُس کے درمیان سے گزر رہے ہیں۔
انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والے اس ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سفید دھواں گاڑیاں چلنے کے باوجود بھی آرام سے سڑک پار کر رہا ہے، شاہراہ پر چلنی والی گاڑیوں کے ٹکرانے کے باوجود بھی وہ مخلوق اپنے راستے چلی جا رہی ہے۔
اس ویڈیو کو ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اسی سے ملتے جلتے تبصرے کر رہے ہیں۔