اپنی جان وطن پر وار دینے سے بڑی قربانی کوئی نہیں ہوتی۔۔۔۔۔ آرمی چیف کا اہم پیغام

ہماری ویب  |  Mar 12, 2020

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ اپنی جان مادر وطن پر وار دینے سے بڑی کوئی قربانی نہیں ہوتی۔

ذرائع کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہید ونگ کمانڈر نعمان اکرم کو بھرپور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ شہید پائلٹ نعمان اکرم کو جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ غمزدہ خاندان کے لیے دعاگو ہوں اور ان کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں، میری دعائیں متاثرہ خاندان کے ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز یوم پاکستان کی ریہرسل کے سلسلے میں پاک فضائیہ کا لڑاکا طیارہ ایف 16 شکرپڑیاں کے قریب گر کر تباہ ہو گیا اور اس حادثے کے نتیجے میں ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید ہو گئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More